15 سالہ لڑکے نے دادا کی پنشن کے 20 ہزار پب جی گیم پر اڑا دیے، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟جانیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )15 سالہ لڑکے نے دادا کی پنشن کے 20 ہزار پب جی گیم پر اڑا دیے، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟۔۔۔ بھارت میں ایک 15 سالہ لڑکے نے دادا کی پنشن کے 20 ہزار روپے پب جی گیم پر لٹادیے ۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا

جہاں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنے دادا کو پنشن فنڈ کی مد میں ملنے والے 20 ہزار روپے کی رقم پب جی گیم پر خرچ کرکے اس کے اکاونٹ میں صرف 275 روپے باقی چھوڑ دیے ، جب اس چیز کا علم اس کے دادا کو ہوا کہ اس کے اکاونٹ میں سے پنشن فنڈ استعمال کیا جا چکا ہے تو اس کے دادا نے فوری طور پر تمرپور پولیس اسٹیشن میں کارروائی کی درخواست دائر کر دی ، جوپولیس حکام کی طرف سے کچھ ماہ بعد سائبر سیل حب کو منتقل کردی گئی ، جس نے فوری اس سارے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پنشن فنڈ استعمال کرنے والے اس شخص کے پوتے کا پتا چلا لیا ۔ جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ رقم او ٹی پی کے ذریعے بھارت میں استعمال ہونے والے پے ٹی ایم والٹ کو منتقل کی گئی جس والٹ کا تعلق ایک 23 سالہ شخص پنکج کمار سے ہے ۔ بعد ازاں پنکج کمار نے اعتراف کیا کہ اس کا دوست اس کا والٹ استعمال کرتا رہا ہے جبکہ اس کا دوست ہی پنشن فنڈ کھودینے والے شخص کا پوتا ثابت ہوا جوکہ اپنے دادا کے علم میں لائے بغیر اس کی پنشن استعمال کرتا رہا جس کے بعد وہ او ٹی پی پیغام کو بھی اپنے دادا کے فون سے ڈیلیٹ کردیتا تھا۔ اس سارے واقعے کا علم ہونے کے بعد 15سالہ لڑکے کے دادا نے اس کے خلاف چارجز نہ لگاتے ہوئے اپنی درخواست واپس لے لی ۔ واضح رہے کہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجودہ دور کی نواجون نسل میں پب جی جسی گیمز کھیلنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.