پاکستانیو! کرپشن ایسے بھی ہوتی ہےشوگر ملز کے ایک مزدور کے شناختی کارڈ پر کتنے لاکھ کی چینی فروخت ہوگئی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں صرف 5 دن لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدورکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق چینی کی بے نامی خرید و فروخت کا واقعہ فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں سامنے آیا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 لاکھ روپے کی چینی خریدنے پر جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اصغر اعوان نامی محنت کش کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے، ایف بی آر کے نوٹس کے متن کے مطابق شوگر ملز کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ اصغر اعوان کے نام پر 36 لاکھ 53 ہزار 846 روپے کی چینی

فروخت ہوئی۔ایف بی آر کا نوٹس ملا تو محنت کش اصغر اعوان کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے، اس کا کہنا ہے کہ اس نے 2017 میں صرف 5 دن شوگر ملز میں مزدوری کی تھی۔ محنت کش کا کہنا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جس پر شوگر ملز کے عملے نے نیا کارڈ بنانے کے لیے بھی کہا تھا، 5،6 دن کی ملازمت کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر نہیں گیا اورکاشت کاری کرنے لگ گیا تھا۔

Sharing is caring!

You may also like...