شہباز شریف اب ن لیگ کا نہیں بلکہ ہمارا بندہ ہے

شہباز شریف میر ی پارٹی کا آدمی ہے ،ن سے ش لیگ بننے جا رہی ہے:شیخ رشید

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے وہ جہاں بھی ہو گا سوچ ایک ہے،شہباز اور مریم نواز کیمپ میں تناوَ اور کھچاوَ بڑھتا جا رہا ہے،تین سے 4 ماہ میں ن سے ش لیگ بننے جا رہی ہے، ان تین مہینوں میں سیاست کا نقشہ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نیب پیشی پر جو کیا اس سے پارٹی کے لیے مزید مسائل کھڑے ہوئے ہیں، جب مریم نواز کے باہر جانے کا راستہ نہ بنا تو پھرانہوں نے چپ کا روزہ توڑا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوزکے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے کیس میں نہیں سمجھتا کہ وہ زیادہ دیر باہر رہیں گے، شہبازشریف اس ملک کی اصل طاقتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، ان کا رجحان کسی ٹکراوَ کی جانب نہیں بلکہ وہ تو وقت پر الیکشن کے حامی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.