وزیراعظم عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کردی

اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کردی

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت ساری چیزوں پرکمپرومائز کر سکتے ہیں لیکن اپنے اصولوں پر کمپرمائز نہیں کر سکتے۔اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات اور پاکستان کی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے اپنے مفادات ہیں لیکن پاکستان کا واضح موقف ہے کہ فلسطین کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہے، ہم فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جنا ح کی تقریریں دیکھ لیںوہ بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے تھے ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے تاریخی غلطی کر دی ہے۔ اس کی بھول تھی کہ پاکستان چپ کر کے بیٹھ جائے گا۔لیکن پاکستان نے جو سٹینڈ لیا وہ حیران رہ گیا۔ عالمی دنیا میں بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ اس نے ظلم کا جو پلان بنایا تھا وہ نہیں کر سکے۔ کشمیر کے لوگوں کو جب بھی موقع ملے گا وہ کھڑے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب میں سب سے پہلے کشمیر کا مسئلہ اٹھاوں گا۔ پھر اس کے بعد موسمیاتی تبدیلی کا نقطہ اٹھاوں گا۔ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ گلیشئر پگلنا شروع ہوگئے تو پاکستان کے لیے زیادہ مسئلہ ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.